جج ارشد ملک اپنے اعتراف اورانکشافات کے ڈیڑھ سال بعد فوت ہوئے، مریم نواز
ڈیڑھ سال میں نوازشریف کو انصاف نہ ملنے کا ذمہ دار کون ہے؟ اللّہ نے انہیں توفیق دی وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کرگئے، اقتداراورطاقت کے نشے میں اندھے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے۔ نائب صدر ن لیگ کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 دسمبر 2020 20:45
(جاری ہے)
مریم نواز نے مزید کہا کہ للّہ ارشد ملک صاحب کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو ظالم بھی ہیں اور اقتدار اور طاقت کے نشے میں اندھے بھی ہیں۔
مجھے ایسے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے۔ اللّہ ظالم کے ساتھ نہیں۔ ظالم برباد ہو کر رہے گا، یہ اللّہ کا نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ملک اپنے اعتراف اور انکشافات کے ڈیڑھ سال بعد فوت ہوئے۔ ڈیڑھ سال میں نوازشریف کو انصاف نہ ملنے کا ذمہ دار کون ہے؟ جس کیس میں نوازشریف کو اشتہاری دلانے کی جلدی تھی اس کیس کی سزا سنانے والے جج کے اعتراف پر کوئی ایک دن بھی سماعت کیوں نہیں ہوئی؟ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پارٹی صدر شہبازشریف سے ون ٹو ون ملاقات بارے کہا کہ ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ شہبازشریف نے کہا ہو کہ اس حد تک نہ جائیں کہ جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو، بلکہ شہبازشریف نے واضح کہا کہ میں کسی لالچ میں نہ آکر نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، میں پرسکون سوتا ہوں اور مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔یہ ملاقات ون ٹوون تھی اس لیے اندرونی کہانی بتانا ممکن نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.