Live Updates

ارشد ملک دنیا سے جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے، مریم نواز

سابق جج بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لیے بلیک میل اور استعمال کیا، ٹوئٹ

جمعہ 4 دسمبر 2020 22:51

ارشد ملک دنیا سے جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی وفات پر مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ارشد ملک دنیا سے جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے۔مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سابق جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے لیکن اللہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے۔

(جاری ہے)

مریم نے کہاکہ سابق جج بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لیے بلیک میل اور استعمال کیا۔انہوں نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ارشد ملک کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو ظالم بھی ہیں اور اقتدار و طاقت کے نشے میں اندھے بھی ہیں، مجھے ایسے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے کیونکہ اللہ ظالم کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کا نظام ہے، ظالم برباد ہو کر رہے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات