ق*کوئٹہ، لکھا پڑھا اور خوشحال مکران میر اخواب ہے، وزیرخزانہ میر ظہوراحمد بلیدی

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:15

,کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) صوبائی وزیرخزانہ میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاہے کہ لکھا پڑھا اور خوشحال مکران ان کا خواب ہے اس مقصد کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔کیونکہ تعلیم کسی بھی علاقے کی ترقی و خوشحالی میں ہمیشہ سے کلیدی کردار ادا کرتی آرہی ہے اس سمت میں گورنمنٹ انٹر کالج ھو شاب برائے طلبا اور گورنمنٹ انٹر کالج بلیدی برائے طلبا کو اپ گریڈ کرکے ڈگری کالجز کا درجہ دیا گیا ہے جس سے طلبا کا اعلی تعلیم کے حصول کا خواب شرمند ہ تعبیر ہو گا اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی تربت کیمپس میں نیشنل ٹیکنالوجی کونسل نے بی۔

ایس۔سی انجینئرنگ،کمپوٹر،ٹیکنکل اور میکینکل پروگراموں کی شرطیہ این اوسی بھی جاری کی ہے اور اس سب کیمپس میں عنقریب کلاسوں کا اجرا ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہاہے کہ مکران کو دوسالوں کے کم عرصے میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے اور اپنے حلقے کے عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وہ ہمہ وقت کوشا ں ہیں۔حلقے میں تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سٹرکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے انہو ں نے کہاکہ بلید ہ،ھو شاپ، تربت اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں پرائمری،مڈل،ہائی سکولوں اور کالجز کے بنیادی ڈھانچوں کی بہتری اوران تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر خطیر فنڈ ز استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم یا فتہ اور خوشحال مکران ان کا وژن ہے اور اس تناظر میں اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامع پہنانے کیلئے ہرفورم پر اقدامات کئے جارہے ہیں کالجز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی بسیں فراہم کی گئی ہے تاکہ دور دارز علاقوں سے آنے والے طلبا و طالبات بھی علم کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :