پی ڈی اہم کی عوامی جمہوری تحریک سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، نیئر حسین بخاری

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:29

پی ڈی اہم کی عوامی جمہوری تحریک سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، نیئر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی اہم کی عوامی جمہوری تحریک سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ سفارتی آئینی پارلیمانی معاشی محازوں ہر تاریخ کی ناکام ترین حکومت مسلط ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ ملازمتیں دینے والوں نے 12لاکھ سے زائد افراد روزگار سے محروم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف ملازمین حکومت نے عوام الناس کو کھربوں روپے کے قرض میں جکڑ دیاہے،ذاتی مفادات کے اسیر ٹولے نے ملک کو گھمیر صورت حال سے دوچار کر دیاہے۔ انہوںنے کہاکہ حکمران خاندان دن بدن خوشحال اور عوام مسلسل بے حال ہو گئے ہیں ،دال روٹی سبزی عوام الناس کی دسترس سے بائر کر دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ علاج معالجہ رہائش تعلیم روزگار مسائل کے پہاڑ بن گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سطح غربت چالیس فی صد سے تجاوز غریب مکاؤ حکومتی پلان کا ثبوت ہے۔