پاکستان سٹیزن پورٹل کے 2 سال مکمل،عوامی خدمت کی سیاست کی ، شہباز گل

ہم پاکستان بنانے ،متحدہ کرپٹ الائنس کمانے کی نیت سے آئے تھے، معاو ن خصوصی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:29

پاکستان سٹیزن پورٹل کے 2 سال مکمل،عوامی خدمت کی سیاست کی ، شہباز گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے ہم نے عوامی خدمت کی وہ سیاست کی ہے جس پر وزیراعظم اور انکی ٹیم یقین رکھتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے 2 سال مکمل ہوگئے، ایپلی کیشن پر اب تک 27 لاکھ شکایات موصول ہوئیں، پورٹل پر 94 فیصد شکایات اب تک حل کی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان بنانے جبکہ متحدہ کرپٹ الائنس کمانے کی نیت سے آئے تھے، حکومتی اصلاحات کی بدولت کورونا وائرس کے باوجود معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔شہباز گل نے کہاکہ وزیراعظم کی کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی، ڈی آئی اٰر بی ایس سسٹم سے موبائل فون اسمگلنگ کا خاتمہ ہوگیا، سسٹم سے ملکی خزانے کو 32 ارب کا فائدہ ہوا۔معاون خصوصی نے کہا کہ موبائل فون اسمگلنگ کے خاتمے سے ریونیو22ارب سے بڑھ کر54ارب روپیتک پہنچ گیا ہے۔شہباز گِل نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دسمبر 2020 کے ابتدائی 4سیشنزمیں1213پوائنٹس بڑھے ہیںپی ایس ایکس اس اضافے سے 42281 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔