خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہوسکتے، سعودی عرب

اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ایک ایسی خود مختار ریاست سے مشروط ہے جو فلسطینی عوام کے لیے بھی قابل قبول ہو، فیصل بن فرحان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:19

خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہوسکتے، ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ایک ایسی خود مختار ریاست سے مشروط ہے جو فلسطینی عوام کے لیے بھی قابل قبول ہو۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میڈیا سے گفتگو میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ فلسطین کی 1967 والی حیثیت سے کم ناقابل قبول ہوگا۔وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ تعلقات کی بحالی کے لیے یہ شرط سعودی عرب کے فلسطین سے متعلق وژن کی عکاس ہے جس کے تحت 1982 میں بھی اٴْس وقت کے ولی عہد فہد بن عبدالعزیز نے فاس میں مذاکرات بھی کیے تھے۔