شانگلہ ، ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں ،ہسپتال ،لیبارٹریز اور میڈیکل سٹوروں کو سخت واننگ

جمعہ 11 دسمبر 2020 21:13

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2020ء) شا نگلہ میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی کرونا ایس او پیز ش*کی خلاف ورزی پرکارروئیاں ،ہسپتال ،لیبارٹریز اور میڈیکل سٹوروں کو سخت واننگ کی گئی ،کروناایس او پیز پرعمل نہ کرنے والے ہسپتالوں اور لیبارٹریز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس وقت ،ہسپتال ،لیبارٹریز اور میڈیکل سٹوروں کورونا ایس اوپیز پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لئے اس کو سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا ۔

کرونا کی اس بگڑتی ہوئی صورت حال میں عوام لیبارٹریز اور ہسپتالوں کی طرف رخ کرتے ہیں ۔لیبارٹریز اورہسپتال ایساوپیز پر ستی سے عمل کرے، ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والوں ،ہسپتال ،لیبارٹریز اور میڈیکل سٹوروںپر جرمانے عائد ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسپکٹر فیض علی خان،ڈرگ انسپکٹر طارق علی، نعمت سید نے شاگلہ کے مختلف ہسپتال ،لیبارٹریز اور میڈیکل سٹوروںمیں کرونا ایس اوپیزکا جائزہ کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر ہیلتھ کیئر کمیشن ا نسپکٹر فیض علی خان،ڈرگ انسپکٹر شا نگلہ طارق علی ودیگر نے خیبرمیڈیکل سنٹر الپوری،شانگلہ میڈیکل کمپلکس الپوری ،شایان میڈیکل کمپلکس الپوری،الشفاء میڈیکل سنٹر سمیت لیبارٹریوں میں رحمان ،الدین کیلنکل پیبارٹری ،الشفاء میں کرونا ایس او پیز کا جائزہ لیا اور سٹاف اور مریضوں کو سماجی دوری،سنیٹائزر،ماسک اوردستانوں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی۔۔

متعلقہ عنوان :