ارطغرل غازی انگین التان کو پاکستان بلانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں

منگل 15 دسمبر 2020 11:35

ارطغرل غازی انگین التان کو پاکستان بلانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2020ء) ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انگین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔

(جاری ہے)

انگین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔ انگین التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔