شہزاد رائے کے روڈ سیفٹی پیغام پر لوگوں کے ان کی عمر پر تبصرے
بھائی ساب کونسا امرت کا جام پیا ہوا ہے، ہمارے بچپن میں بھی آپ ایسے ہی تھے ،ماشاء اللہ اب بھی ویسے کے ویسے ہیں،خاتون صارف
ہفتہ 26 دسمبر 2020 12:16
(جاری ہے)
شہزاد رائے کی مذکورہ روڈ سیفٹی پیغام پر کئی لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں اور ان کی رائے سے سہمت دکھائی دیئے۔
تاہم ساتھ ہی ان کی ویڈیو پر لوگوں نے ان کی عمر اور سدا بہار حسن پر تبصرے کرنا شروع کردیے اور زیادہ تر لوگ حیران دکھائی دیے کہ اب بھی گلوکار 18 سالہ لڑکے کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔نامور صحافیوں نے بھی جہاں شہزاد رائے کے روڈ سیفٹی کے پیغام کی تعریف کی، وہیں عام افراد نے بھی ان کے پیغام کو بہترین قرار دیا، تاہم جلد ہی لوگوں نے ان کی عمر، رنگت اور سدا بہار حسن پر بحث کرنا شروع کردی۔ایک خاتون کے ٹوئٹر ہینڈل سے شہزاد رائے کی ویڈیو پر کمنٹ کیا گیا کہ بھائی ساب کونسا امرت کا جام پیا ہوا ہے، ہمارے بچپن میں بھی اپ ایسے ہی تھے اور ماشاء اللہ اب بھی ویسے کے ویسے ہیں۔حیا بخاری نامی خاتون نے تو شہزاد رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور کمنٹ کیا کہ کیا کوئی گلوکار کو ان سے شادی کیلئے راضی کر سکتا ہی ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں کریں گی۔حیا بخاری کے کمنٹ شہزاد رائے نے کمنٹ کیا کہ وہ شادی کیلئے گلوکار کو رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔حیا بخاری کی جانب سے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر کئی افراد نے بھی اس موضوع پر کمنٹ کیے اور کمبوہ برادرز نے تو گلوکار کو درخواست کی کہ وہ حیا بخاری صاحبہ کی فرمائش پوری کردیں۔ایک صارف نے حیا بخاری کو یاد دلایا کہ شہزاد رائے پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں اور ان کے استعمال کے اسکن کیئر کی حدود میں جانے کی کسی کو اجازت نہیں۔کمبوہ برادرز کے ٹوئٹر ہینڈل سے کمنٹ کیا گیا کہ ان کی محترم شہزاد رائے سے درخواست ہے کہ وہ حیا بخاری صاحبہ کی تجویز کو سنجیدگی سے لیں، کیوں کہ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔ایک اور خاتون نے شہزاد رائے کی عمر اور خوبصورتی پر کمنٹ کیا کہ گلوکار مرد حضرات کی ماہ نور بلوچ ہیں۔ڈاکٹر ماہ نور گل نامی خاتون نے لکھا کہ ان کی آنٹی گلوکار کی بڑی مداح ہیں اور وہ خود بھی شہزاد رائے کو دیکھ کر بڑی ہوئیں، تاہم گلوکار اب بھی ویسے ہی ہیں، جیسے وہ ان کے بچپن میں دکھائی دیتے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.