پمزہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا مسلسل 28ویں روز بھی جاری

چیرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار سے ہسپتال کے تمام کنسلٹنٹ اور پروفیسرز کی ملاقات، ایکشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کمیٹی کا ایم ٹی آئی کو کسی صورت تسلیم نہ کرنے کے عزم کا اعادہ حکومت کو ہر حال میں ایم ٹی آئی ایکٹ واپس لینا پڑے گا،ایکٹ کی واپسی تک دھرنا جاری رہے گا،کمیٹی کا اعلان،سابق ای ڈی پمز ڈاکٹر عنصر پر سخت تحفظات کا اظہار

ہفتہ 26 دسمبر 2020 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2020ء) پمزہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا مسلسل 28ویں روز بھی جاری، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند یار سے ہسپتال کے تمام کنسلٹنٹ اور پروفیسرز کی ملاقات ہوئی جس میں ایک ایکشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی میں پروفیسر ہاشم رضا، پروفیسر رانا عمران سکندر، پروفیسر عاطف شامی، پروفیسر ایس ایچ وقار اور پروفیسر عنیزہ جلیل شامل ہیں۔

ایکشن کمیٹی برائے ایم ٹی آئی مذاکرات کیلئے آنے والوں سے بات کرئے گی۔کمیٹی نے ایم ٹی آئی کو کسی صورت تسلیم نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلان کیا کہ حکومت کو ہر حال میں ایم ٹی آئی ایکٹ واپس لینا پڑے گا۔ایکٹ کی واپسی تک دھرنا جاری رہے گا۔ ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے سابق ای ڈی پمز ڈاکٹر عنصر پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔کمیٹی کا کہناتھا کہ سابق ای ڈی کی سروس ابھی باقی تھی مگر انہوں نے پرائیوٹ ایسوسی ایشن کا عہدہ قبو ل کیا جس پر تشویش ہے۔

نرسز سپریڈنٹ حمیرہ خوشنو کو بھی نرسز کا انچارج کا عہدہ دیا گیا تھا مگر انہوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔وہ بھی اس ایکٹ کے خلاف ہمارے ساتھ ہیں۔مسلسل 28ویں روز بھی دھرنے میں ہسپتال کے تمام عملے پروفیسرز،کنسلٹنٹ،،ینگ ڈاکٹر ز کنسلٹس، واے ڈی اے،نرسز، نان گزیٹیڈ، پیرا میڈیکس اور دیگر عملے نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔ دھرنے سے ڈاکٹر فضل ربی،چوہدری ریاض گجر،محمد حنیف، تنویر نوشاہی اور دیگر نے بھی خطاب کیا جنہوں نے ایم ٹی آئی کی واپسی تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔