دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 1 جنوری 2021 12:54

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 17400کیوسک اور اخرج 16800کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد7500 کیوسک اور اخراج 7500کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد6200 کیوسک اور اخراج5000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد9000کیوسک اور اخراج 9000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد35700کیوسک اور اخراج 29000کیوسک،چشمہ آمد25900کیوسک اوراخراج 14000کیوسک، تونسہ آمد27500 کیوسک اور اخراج27500 کیوسک، پنجند آمد4200 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 16600کیوسک اور اخراج 13100 کیوسک، سکھر آمد13900کیوسک اور اخراج صفرکیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد1500 کیوسک اور اخراج 1500 کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1472.46 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.046 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1164.65 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.413 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔