آئی سی ای، چینی، کافی اور کوکوا کے نرخوں میں اضافہ

جمعہ 1 جنوری 2021 12:54

آئی سی ای، چینی، کافی اور کوکوا کے نرخوں میں اضافہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2021ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی، کافی اور کوکوا کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ ایکسچینج میں خام چینی کے مارچ کے لیے سودے 0.21 سینٹ ( 1.4 فیصد) بڑھ کر 15.49 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے مارچ کے لیے سودے 2.50 ڈالر (0.6 فیصد) اضافے کے ساتھ 420.90 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

اربیکا کافی کے مارچ کے لیے سودے 2.85 سینٹ (2.3 فیصد) بڑھ کر 1.2825 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے مارچ کے لیے سودے 10 ڈالر (0.7 فیصد) اضافے کے ساتھ 1386 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ کوکوا کے مارچ کے نیویارک کے لیے سودے 6 ڈالر (0.2 فیصد)بڑھ کر 2603 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ کوکوا کے مارچ کے لندن کے لیے سودے معمولی تبدیلی کے ساتھ 1737 پانڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔

متعلقہ عنوان :