نئے سال کے آغاز کے بعد کئی موبائل فونز پر واٹس ایپ سہولت ختم

پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین اب دنیا کی سب سے مشہور میسیجنگ ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے

اتوار 3 جنوری 2021 00:43

نئے سال کے آغاز کے بعد کئی موبائل فونز پر واٹس ایپ سہولت ختم
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2021ء) دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کو پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین 2021 میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2020 کے بعد جس آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس سیون (iOS9) سے پرانا ہوگا اس پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہوگی اور اسی طرح جس اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہوگا وہ بھی واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے کہا گیا کہ وہ بلاتعطل سروس کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کروالیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین جن کے پاس آئی فون 4ایس، آئی فون 5 اور 5 ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد ازجلد آئی او یس کا جدید ترین ورڑن اپ گریڈ کرالیں یاکم ازکم iOS9 تو ضرور کروالیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے ، اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے اور 2018 میں فیس بک ڈویلپر کانفنرس میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ صارفین اس اپلیکشن پر 65 ارب پیغامات بھیجتے ہیں جبکہ 2 ارب منٹ کی وائس اور ویڈیو کالز کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کو 2014 میں فیس بک نے خریدا تھا اور امکان ہے کہ 2021 سے اس اپلیکشن میں صارفین کو اشتہارات دکھانے کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔فیس بک کی ٹیکنیکل پروگرام منیجر کیٹلین بینفورڈ نے اس حوالے سے کہا کہ کووڈ سے قبل بھی نئے سال کے موقع پر فیس بک ایپس میں میسجز اور دیگر سروسز کے استعمال کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوتا تھا، تاہم مارچ 2020 سے ایپس کے ٹریفک میں اکثر اوقات اتنا اضافہ ہوا جس کے سامنے نئے سال کے اعداد و شمار بھی کم تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیس کی ٹیم سروسز کو مسلسل بہتر کررہی ہے تاکہ صارفین کو مسائل کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :