مفتی غلام نبی فخری کے ایصال ثواب کیلئے ملک عبدالغفارسعیدی کے گھر پرفاتحہ خوانی کی گئی،حاجی حنیف طیب سمیت دیگرکی شرکت

اتوار 3 جنوری 2021 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2021ء) استاذالعلماء مفتی غلام نبی فخری کے ایصال ثواب کیلئے ملک عبدالغفارسعیدی کے گھر پرفاتحہ خوانی ہوئی جس میں نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر ماحولیا ت ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے مفتی غلام نبی فخری کی خدمات کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ان کی درجات کی بلندی کیلئے پیر اسداللہ شاہ جنیدی نے دعاکی۔

(جاری ہے)

ایصال ثواب کی محفل میں قاضی شبیر احمد،الحاج محمدرفیع، محمدحسین لاکھانی،ونگ کمانڈر پاکستان رینجرز عنایت درانی، انجینئر سید عبدالوہاب، انجینئر ادریس عبدالغفار، معین خان، عبیداللہ ٹالپرڈاکٹر محمدعثمان خان بھٹی،محمدنفیس قادری ،حافظ کلیم اللہ ،شیخ بشیر احمدودیگر معززین نے شرکت کی۔ حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ انجمن طلبہ اسلام کے قیام کے دنوں میں مفتی محمدغلام فخری اورمولانامحمدطفیل کی قائم کردہ مدرسہ دارالعلوم حامدیہ رضویہ( بکراپیڑی )میں متعددبار ملنے گیا ۔ان دونوں اکابرین نے بھرپورحوصلہ افزائی فرمائی ،اُمید ہے کہ ان کے شاگر د، پسماندگان ،مدرسہ کے استاتذہ ان کے مشن کو جاری وساری رکھیں گے۔