سعودی عرب نے اپنی سرحدیں کھولنے کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں بھی بحال کردیں

آج سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی اور سمندری راستوں سے بھی آمد ورفت بھی بحال کردی گئیں. سعودی ذرائع ابلاغ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 3 جنوری 2021 21:49

سعودی عرب نے اپنی سرحدیں کھولنے کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں بھی بحال ..
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جنوری ۔2021ء) سعودی عرب نے اپنی سرحدیں کھولنے کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں بھی بحال کردیں عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے بیرون ملک آمدورفت پر پابندی عائد کردی تھی جو اب کردی گئی ہے اور ساتھ ہی بین الاقوامی پروازیں بھی بحال کردی گئی ہیں.

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سرحدیں کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں لہذا آج سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی اور سمندری راستوں سے بھی آمد ورفت بھی بحال کردی گئیں واضح رہے سعودی حکومت کی جانب سے یہ پابندی 20 دسمبر کو ایک ہفتے کے لیے لگائی گئی تھی تاہم اسے مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا تھا.