شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 4 جنوری 2021 22:25

شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2021ء) شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ ایوان وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے ۔بلوچستان میں مزدوروں کی ہلاکتیں اور اسلام آباد میں نوجوان اسامہ کی ہلاکت کے ذمہ دار شیخ رشید ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دونوں واقعات پر اظہار شرمندگی کی بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بلوچستان کے علاقہ مچھ میں مزدوروں کی ہلاکت سکیورٹی کی غفلت کا نتیجہ ہے۔جبکہ اسلام آباد میں نوجوان اسامہ کی ہلاکت کھلی ریاستی دہشت گردی ہے۔ لہٰذا یہ ایوان سمجھتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اس عہدے کے اہل نہیں رہے۔وزیراعظم عمران خان شیخ رشید کو فوری عہدے سے ہٹائیں۔