کرپشن کرنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں

کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر چین کی اعلیٰ شخصیت کو سزائے موت سنا دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2021 22:52

کرپشن کرنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جنوری2021ء) کرپشن کرنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں، کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر چین کی اعلیٰ شخصیت کو سزائے موت سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن کے معاملے پر کوئی نرمی نہ برتنے والے ملک چین میں ایک مرتبہ پھر کرپشن کے الزام پر اعلیٰ شخصیت کو سخت ترین سزا سنا دی گئی ہے۔ چینی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کروڑوں ڈالرز کی کرپشن میں ملوث سرکاری بینک کے اعلیٰ عہدیدار کو جرم ثابت ہونے کے بعد سزائے موت سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چین کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چینی سرکاری بینک کے سابق سربراہ نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 26 کروڑ ڈالر رشوت لی۔ ملزم اپنے جرم اک اعتراف بھی کر چکا جس کے بعد ریاستی قوانین کے تحت ملزم کو موت کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کرپشن کے معاملے ملزمان کو سزائے موت دینے کیلئے مشہور ہے۔ اس معاملے پر چین کو اکثر انسانی حقوق کی تنظیموں کی شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، تاہم کسی بھی چینی حکومت نے اپنی اس ریاستی پالیسی کو تبدیل نہیں کیا۔ کئی مواقعوں پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے چین کی پالیسی کی مثال دے چکے ہیں۔