جامعہ کے ملازمین کیلئے تربیتی سرگرمیوں کا پہلہ مرحلہ اختتام پذیرہونا خوش آئند اقدام ہے،وائس چانسلر جامعہ بلوچستان

بدھ 6 جنوری 2021 18:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) جامعہ بلوچستان کے فیکلٹی ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام دس روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتامی تقریب نیو اکیڈمک بلاک کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان تھے۔ جس میں ٹریننگ سینٹر کے چیئر پرسن حامد علی بلوچ ، اساتذہ اور جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے زیر تربیت ملازمین بھی موجود تھے۔

دس روزہ تربیتی ورکشاپ میں جامعہ کے ملازمین کو کمپیوٹر ، ڈرافٹنگ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری اور استعداد میں اضافہ شامل تھا۔جامعہ کے وائس چانسلر نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے ملازمین کے لئے تربیتی سرگرمیوں کا پہلہ مرحلہ اختتام پذیرہوا جو خوش آئند اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ علم اور تربیت حاصل کرنے کی کوئی حد نہیں ہوتی ااور سیکھنے سکھانے کا عمل انسان کے ساتھ زندگی بھر رہتا ہے ۔

اور ہمارا دین بھی یہی سکھاتا ہے کہ علم حاصل کرو اور جہد مسلسل اور سیکھنے سکھانے کا عمل انسان کوکامیابیوں سے ہمکنار کرکے روشن مستقبل کی راہوں پر گامزن کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی دور حاضر کے تقاضوں کا اہم زریعہ ہے اور آج کے دور میں کمپیوٹر آپ کو ہر کسی کے پاس نظر آئے گا ۔ اور یقیناًًتربیتی ورکشاپ کے فوائد مستقبل آپ کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوگا۔

اور مقابلہ کے میدان میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے۔ اور روشن مستقبل آپ کے راہوں میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تربیتی سرگرمیوں کا ایک حصہ کردار اور زہن سازی بھی ہے ۔ اپنے اخلاق اور کردارکو بہتر بنائیں توکوئی بھی آپ کا راستہ نہیں روک سکتا ہے۔ اور اپنے عمل اور کردار سے اپنی شناخت بنائیں۔ کیونکہ ہماری پہچان اور شناخت جامعہ بلوچستان سے وابسطہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے شرکاء کو میرٹ اور کارکردگی کی بناہ پر اسناد دیئے جائیں گے۔ اور تربیت کے معیار پر پورا اترنے کیلئے شرکاء بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ تقریب سے فیکلٹی ٹریننگ سینٹر کے چیئرپرسن ڈاکٹر حامد علی، جامعہ کے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیااور وائس چانسلر کے تعلیمی ، تربیتی سرگرمیوں ، ادارے کی ترقی اور ملازمین کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات کو سراہا۔ آخر میں وائس چانسلر چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے دس روزہ ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔