یونیورسٹی آف لاہور کے وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

بدھ 6 جنوری 2021 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) یونیورسٹی آف لاہور کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ۔ مطالعاتی دورے میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے 9اساتذہ شریک تھے ۔وفد کو چیف ٹیکنالوجی آفیسر طارق ملک نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفد کوانٹگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے سٹرکچر اور طریقہ کار پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔اساتذہ کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، پولیس ڈسپیچ اور آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر کی ورکنگ بارے بتایا گیا۔یونیورسٹی اساتذہ کا اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کے ڈیٹا پر ریسرچ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔یونیورسٹی اساتذہ کا کہنا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار پراجیکٹ کی تکمیل قابل ستائش ہے۔