سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ،محبت اور غم کی ایک اور داستان جیو انٹرٹینمنٹ پر ٹیلی کاسٹ ہوگی

قیامت 'کی کہانی ایک خوبصورت دوشیزہ کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی اپنے ہی لوگوں کے درمیان پس رہی تھی

جمعرات 7 جنوری 2021 12:45

سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ،محبت اور غم کی ایک اور داستان جیو انٹرٹینمنٹ ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) 7th Sky Entertainment محبت اور غم کی ایک اور داستان جیو انٹرٹینمنٹ پر ٹیلی کاسٹ ہوگی۔توقع ہے کہ محبت کی یہ کہانی رازِ الفت اور مقدر جیسے سپر ہٹ کھیلوں کی طرح مقبولیت کے جھنڈے گاڑے گی۔'قیامت 'کی کہانی ایک خوبصورت دوشیزہ کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی اپنے ہی لوگوں کے درمیان پس رہی تھی۔

یہ نچلے اوسط درجے کی فیملی کی داستان ہے جن کی دوبیٹیاں افراح اور ثمرہ ہیں۔ جب ثمرہ کے والدین اس کو بتائے بغیر اس کی جگہ اس کی زندگی کا اہم ترین فیصلہ کرتے ہیں تو اس کا المناک نتیجہ نکلتا ہے جو افراح کو بڑی مشکل صورتحال میں پھنسا دیتا ہے، کہ یاتو اپنی بہن کے نقش قدم پر چلے یا انتقام کے طور پر اپنے آپ کوقربان کردے۔محبت اور غم کے اس ڈرامے کی ہدایات 'بندھے اک ڈور سے 'کے ڈائریکٹر علی فیضان نے دی ہیں۔

(جاری ہے)

ثروت نذیر کی تحریر کو 7th Sky Entertainment کے نامور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس متوقع میگاہٹ سیریل کے اہم ستاروں میں احسن خان ، نیلم منیر، عامر خٓن اور ہارون شاہدشامل ہیں۔بے شمار سنسنی خیز اورفطرت ، رازِ الفت ، مقدر ، دیوانگی ، بندھے اک ڈور سے اور مہر پوش جیسے میگاہٹ ڈراموںکے ساتھ 7th Sky Entertainment ہر طرح کے ناظرین کے لئے ان کی پسند کے مطابق مواد پیش کرتا ہے اور اس لحاظ سے وہ پاکستان بھر میں گھرگھر کا مقبول نام بن گیا ہے۔

7th Sky Entertainment آج کے دور کے مسائل پیش کرنے کیلئے پہچانا جاتاہے جس کی بناء پر ہر عمر کے ناظرین اس کی پروڈکشنز کو پسند کرتے ہیں۔ اس نے اسکرین پرباربار غیرمعمولی مواد عمدگی سے پیش کرنے میںخود کو منوایا ہے۔امید ہے کہ یہ نیا ڈرامہ بھی ان کے گزشتہ بے حدپسندیدہ ڈراموں کی فہرست میں شامل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :