کراچی، ای ووٹنگ کیلئے غیرملکی کنسلٹنٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ

جمعہ 8 جنوری 2021 18:05

کراچی، ای ووٹنگ کیلئے غیرملکی کنسلٹنٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) وفاقی وزیرِ آئی ٹی سید امین الحق نے کہاہے کہ ای ووٹنگ نظام کے لیے عالمی سطح کے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر ای ووٹنگ نظام کے لیے کنسلٹنٹس ہائر کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِصدارت ای ووٹنگ کا شفاف نظام وضع کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔امین الحق نے کہاکہ کمیٹی اجلاس میں وزیرِ پارلیمانی امور، وزیرِ آئی ٹی ،الیکشن کمیشن اور نادرا کیسربراہ شریک ہوئے، اجلاس میں الیکشن کمیشن نے وزارتِ آئی ٹی سے تیکنیکی معاونت مانگی۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ای ووٹنگ نظام کے وضع کے لیے کنسلٹنٹس ہائر کر کے ان کی خدمات الیکشن کمیشن کو دی جائیں گی، الیکشن کمیشن کنسلٹنٹس کے ہمراہ تمام سیاسی جماعتوں سے ای ووٹنگ کے نظام پر مشاورت کرے گا۔