جسٹس قیصررشید خان نے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کے عہدے کاحلف اٹھا لیا

گورنر شاہ فرمان نے عہدے کا حلف لیا،تقریب میں صوبائی وزراء،وکلاء اور ججز صاحبان کی شرکت

ہفتہ 9 جنوری 2021 19:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) جسٹس قیصر رشید خان نے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔گورنر ہائوس پشاورمیں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی،تقریب میں جج صاحبان، جسٹس قیصر رشید خان کے اہلخانہ اوروکلا نے شرکت کی،گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے جسٹس قیصر رشید خان سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی وزرا، اراکین قومی اسمبلی ،وکلاء کی بڑی تعداد سمیت پشاور ہائی کورٹ کے ججز صاحبان نے بھی شرکت کی ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کا عہدہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد خالی ہواتھا۔