ایبٹ آباد می،سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ہفتہ 9 جنوری 2021 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) سانحہ مچھ کے خلاف ایبٹ آباد میں اما م بارگاہ بے وطن سرکار کاکول سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت متولی نذر خان نے کی۔تفصیلات کے مطابق نذر حسین جدون ایڈوکیٹ صدر تحریک نفاط فقہ جعفریہ ہزارہ ڈویژن ،دربار بے وطن سرکار امام بارگاہ کاکول ایبٹ آباد کے متولی نے ہزارہ کمیونٹی کے لواحقین کے حق میں احتجاجی ریلی کے شرکا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت سے پر زور اپیل کرتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اپنی سیاست ہماری لاشوں پر نہ کریں اپنی سیاسی تقاریر اور ایجنڈہ اسمبلی ہال میں کریں۔

ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں ہم لوگ دہشت ذدہ ہیں ہم نے ہمیشہ لاشیں اٹھائی ہیں نہ کہ بندوق۔

(جاری ہے)

ہم شعیہ حیدر کرار امن کے داہی ہیں اور اندرونی اور بیرونی سازشوں سے واقف ہیں کچھ طاغوتی قوتیں ہمارے ملک کو سنی و شعیہ فسادات میں جھونکنے کے در پے ہیں اور وہ عناصر اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم افواج پاکستان اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ انتظامیہ نے ہمیشہ ہمارے ساتھ اور محافظت کا اعلی ثبوت دیا ہے۔ ہماری ہزارہ کمیونٹی سے دلی محبت ہے جبکہ دہشت گردی کو لگام دی جائے ہم پر زور مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔