دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 11 جنوری 2021 13:28

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد آمد 18500کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد8300 کیوسک اور اخراج 8300کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد11200 کیوسک اور اخراج23000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد14100کیوسک اور اخراج 14100کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد34600کیوسک اور اخراج 32400کیوسک،چشمہ آمد28600کیوسک اوراخراج 21000کیوسک، تونسہ آمد14900 کیوسک اور اخراج14900 کیوسک، پنجند آمد34200 کیوسک اور اخراج 28200 کیوسک،گدو آمد 21100کیوسک اور اخراج 7000 کیوسک، سکھر آمد4200کیوسک اور اخراج 4200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد2200 کیوسک اور اخراج 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1470.73 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.974 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1168.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.569 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.087 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔