نوشہرہ،شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والی فیملی کے رکشہ کا ٹائر پھٹ گیا ،ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین جاںبحق

بدھ 13 جنوری 2021 23:57

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2021ء) نوشہرہ رسالپور کے علاقے فضل گنج میں خوشیاںمنانے والی گھر ماتم کندہ بن گیا۔شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والی فیملی کے رکشہ کا ٹائر پھٹ کرالمناک حادثہ کا شکار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین حادثہ میں جابحق ہوگئے۔دو بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندان کے سربراہ کے مطابق ان کی دو بہنیں بچوں سمیت شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے راولپنڈی سے رسالپور اپنے زاتی رکشہ پر آرہے تھے کہ حسن ابداد کے قریب رکشہ کا ٹائر بھٹ گیا رکشہ الٹ کر سٹرک کے نیچے کھائی میں جاگرا جس کے نتیجہ میں ہماری خواتین مسماة مسرت بی بی زوجہ سرفراز عمر 38,،مسماة نبیلہ بی بی زوجہ بابر،اس کی بیٹی ایک سال چھ ماہ ائسیہ حادثہ میں موقعہ پر جابحق ہوگئی جبکہ چھوٹا بھائی رکشہ ڈرائیو وسیم،رخسانہ بی بی زوجہ نادر،زینب بی بی زوجہ عالم خان مرحوم، ثناء دختر محمد نسیم ، ماہ نور ، شاہ ویز ولد بابرحوریں ولد عبد اللہ کو شدید تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔

ایک ہی گھر سے پانچ خواتین کے جنازے نکلے تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ہر انکھ اشک باد تھی