سرکاری ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم

خیبرپختونخواہ کی جامعات میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کو اب پنشن سہولت دستیاب نہیں ہوگی

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جنوری 2021 21:15

سرکاری ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2021ء) سرکاری ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم، خیبرپختونخواہ کی جامعات میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کو اب پنشن سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ نے صوبے کی تمام جامعات میں مالی خسارے سے بچنے کے لیے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم کردی۔

ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں جامعات کے زیر نگرانی اسکولوں کی فیسوں پر بھی نظر ثانی کرکے فیس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جامعات کے ملازمین کے میڈیکل اور ہاس الاونس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کے اسکیل کے برابر لایا جائے۔ جبکہ مرمت، سکیورٹی اور دیگر اخراجات کے لیے کیمپس کے اندر رہائش پذیر ملازمین سے پیسے وصول کیے جائیں تاکہ جامعات پر کم سے کم بوجھ پڑھ سکے۔

(جاری ہے)

یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد مواقعوں پر کہا گیا ہے کہ ملک میں سرکاری ملازمین کی پنشن کا نظام خزانے پر بڑا بوجھ ہے۔ ہر سال حکومت کو پنشن کی مد میں کھربوں روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔ اس صورتحال میں وفاقی حکومت پنشن نظام میں اصلاحات لا کر سرکاری خزانے پر سے بوجھ کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔