وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت اور ویژن کے مطابق سدرن بلوچستان چیف منسٹر اسپورٹس فیسٹیول 2021کا انعقاد کیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

جمعرات 14 جنوری 2021 00:13

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نیسدرن بلوچستان چیف منسٹر اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح جام میر محمد یوسف فٹبال اسٹیڈیم اوتھل میںفٹبال کو کک لگا کر کیا ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت اور وژن کیمطابق بلوچستان کے 9اضلاع پر مشتمل سدرن بلوچستان چیف منسٹر اسپورٹس فیسٹیول 2021کا انعقاد کیا گیا ہے ، اس فیسٹیول کی میزبانی دو اضلاع کر رہے ہیں جن میں لسبیلہ و گوادر شامل ہیں ، مذکورہ فیسٹیول میں کرکٹ اور شوٹنگ بال کے مقابلے گوادر میں کھیلے گئے اور اس فیسٹیول کے دوسرے رائونڈ میں فٹبال اور ملاکھڑا ، معذور کرکٹ میچ، اونٹ ریس اور دیگر کھیل شامل ہیں جنکے مقابلے ضلع لسبیلہ میں ہونگے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے سدرن بلوچستان چیف منسٹر اسپورٹس فیسٹیول 2021کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خاص جام میر محمد یوسف فٹبال اسٹیڈیم اوتھل میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایک وژن ہے کہ بلوچستان بھر میں اسپورٹس کو فروغ ملے اور اچھے کھیل کے مظاہرے کیے جائیں ایسے پروگراموں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھا ر پیدا ہوگا اور بلوچستان کے کھلاڑی نیشنل سطح کی ٹیموں میں شامل ہوکر اپنے علاقے اور صوبے کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ سدرن بلوچستان فیسٹیول کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید حسن وقار چیمہ نے اوتھل میں ملاکھڑے اور جمناسٹک کے مقابلے دیکھے ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بلوچستان درہ بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز کھیل بلوچستان محمد آصف لانگو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف فاروقی ، اسپورٹس آفیسرخاران حبیب الرحمان کبدانی، اسپورٹس آفیسر تربت حبیب اللہ، اسپورٹس آفیسرآواران عبدالسلام رخشانی، اسپورٹس آفیسر واشک علی نواز رند،کوئٹہ سے میڈیا کے نمائندے ہاشم کاکڑ، اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدا بخش بلوچ ، حسین علی جاموٹ، محمد ابراہیم جاموٹ، عبدالصمد رونجھو، عبدالواحد سومرو، ماما اسلم برہ اور دیگر موجود تھے۔