سرگودھا چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

جمعرات 14 جنوری 2021 13:29

سرگودھا چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) سرگودھا چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انتخابی عمل سے کامیابی کا مطلب وکلاء کا ان پر اظہار اعتماد ہے اس لئے ایام اقتدار اہالیان سرگودھا اور ممبران بار کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجہیی ہونا چاہیے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر آصف امیر اعوان کی قیادت میں تاجران وفد نے ڈسڑکٹ بار سرگودھا کے نو منتخب صدر عدیل اقبال سلہریا اور دیگر عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس وفد میں صدر چمبر کے ہمراہ راو فضل الرحمن ، قیصر اقبال ، میاں طارق یعقوب ، نوید اقبال ،غلام حیسن ڈوگر ، آصف نصیر گوندل ، عقیل اعوان، خواجہ فیصل رزاق نے کہا کہ سرگودھا ڈویڑن بھر کے تاجران ، وکلاء ، صحافی،ڈاکٹرز ،سول سوسائٹی اور تمام مکتب فکر کے شہری ایک عرصہ سے سرگودھا میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

تاجران وفد نے امید ظاہر کی کہ ڈسٹرکٹ بار کی نومنتخیب قیادت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہائی کورٹ بینچ بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر اس دیرینہ مطالبہ پر آواز بلند کریں گئے۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بار عدیل اقبال سلہریا نے کہا کہ جس طرح وکلائ برداری نے مجھ بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا۔انہوں نے یقین دلایا کہ انشاء اللہ تعالی ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے جاری تحریک کو مزید بھرپور اور فعال طریقے سے چلانے کیلئے تاجروں ، وکلاء ،صحافی ، اراکین اسمبلی ، ڈاکٹرز ، سول سوسائٹی سے تمام مکتب فکر لوگوں سے مشاورت کے سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا اور صدر نے کہا کہ وکلاء برداری کے چیمبرز کے ساتھ ساتھ ڈسڑکٹ بارکے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقعہ پر صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس آصف امیراعوان اور وفد نے عدیل اقبال سلہریا کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر پھول پیش کئے اور سرگودھا میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام سمیت شہر کی فلاح وبہبود سمیت اپنے تعاون کا یقین دلایا۔