لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

جمعرات 14 جنوری 2021 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کی منشا بم کی 90 دنوں کے لئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ڈی آئی جی اور ڈی سی سے جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے منشا بم کی درخواست پر سماعت کی جس میں نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا، عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈی سی لاہور نے نقص امن کے الزام کے تحت منشا بم کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، وکیل درخواست گذار نے نکتہ اٹھایا کہ نظر بندی کے احکامات جاری کرنے سے منشا بم کا موقف سنا نہیں گیا درخواست گزار کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں لہذا استدعا کی کہ منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔