صوفیانہ کلام خداکے قرب کا بہترین ذریعہ ہے ‘حنا نصراللہ

پاکستان کی سر زمین فن اورفنکار کے حوالے سے بڑی زرخیز ہے ‘ معرو ف صوفی گلوکارہ

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:05

صوفیانہ کلام خداکے قرب کا بہترین ذریعہ ہے ‘حنا نصراللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) معروف صوفی گلوکارہ حنا نصراللہ نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام خداکے قرب کا بہترین ذریعہ ہے ، مجھے جو عزت و مقام ملا ہے وہ خداکی ذات کی مہربانی اور صوفیانہ کلام کی بدولت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ہر طرح کی گائیکی کی صلاحیت رکھتی ہوں لیکن جو دلی سکون صوفیانہ کلام پیش کر کے ملتاہے وہ ناقابل بیان ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین فن اورفنکار کے حوالے سے بڑی زرخیز ہے ، ہمارے فنکاروں او رگلوکاروں نے اپنے لازوال فن سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے جسے برقراررکھنے کے لئے بھی کوشش ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :