ٹرمپ نے ویڈیو میسج میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا، باڈی لینگویج ایکسپرٹ

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مائنڈ گیم کھیلا ، جس میں انہوں نے اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ،بروس ڈرہم

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:05

ٹرمپ نے ویڈیو میسج میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا، باڈی لینگویج ایکسپرٹ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) باڈی لینگویج ایکسپرٹ بروس ڈرہم نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دوبارہ مواخذے کی کارروائی کے بعد اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بروس ڈرہم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مائنڈ گیم کھیلا ، جس میں انہوں نے اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

باڈی لینگویج ایکسپرٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیغام میں کیپیٹل ہل میں پرتشدد واقعات کی مذمت ضرور کی لیکن وہ ان کی روک تھام کے لیے اپنے اقدامات بتانے میں ناکام رہے ۔بروس ڈرہم نے کہا کہ یہ بات واضح طور پر کہی جاسکتی ہے کہ صدر کے ویڈیو پیغام میں خلوص نیت کا فقدان تھا اور انہوں نے بے اطمینانی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :