eآسٹریلیا بھی کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب

اتوار 17 جنوری 2021 20:30

eآسٹریلیا بھی کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب
Qسڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) آسٹریلیا بھی نیوزی لینڈ کی طرح کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران وائرس منتقلی کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا میں کورونا کے لحاظ سے کوئی علاقہ ہاٹ اسپاٹ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث آسٹریلیا میں عالمی وبا کا زور کافی حد تک ٹوٹ گیا ہے، تاہم خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 49 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 30 ہزار 924 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 77 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 5 ہزار 261 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 43 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔