sشرمین عبید چنائے ایشیا کے 18 بہترین فلم ڈائریکٹرز میں شامل

فہرست ہانگ کانگ کے لائف اسٹائل میگزین کی جانب سے جاری کی گئی

اتوار 17 جنوری 2021 20:30

sشرمین عبید چنائے ایشیا کے 18 بہترین فلم ڈائریکٹرز میں شامل
س* ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ آسکر’ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔شرمین عبید چنائے کو براعظم ایشیا کے 18 بہترین ہدایات کاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کیا۔یہ فہرست ہانگ کانگ کے لائف اسٹائل میگزین ٹاٹلر کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں ایشیا کے 18 ہدایات کار شامل ہیں۔

میگزین کی جانب سے شرمین عبید چنائے سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ انہوں نے بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں، وہ ایک صحافی، سماجی کارکن اور فلم ساز ہیں۔ مزید کہا گیا کہ شرمین عبید چنائے خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں اور انہوں نے 2 اکیڈمی ایوارڈز، 6 ایمی ایوارڈز اور ایک نائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

شرمین عبید چنائے سے متعلق کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2012 میں انہیں ہلالِ امتیاز دیا اور اسی سال ٹائم میگزین کی جانب سے انہیں دنیا کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ان کی ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلموں میں سیونگ فیس اور آ گرل ان دی ریور شامل ہیں۔شرمین عبید چنائے کے علاوہ سمیت 18 افراد پر مشتمل ایشیائی ہدایت کاروں کی فہرست کچھ یوں ہے۔

متعلقہ عنوان :