ِ 6سال سے زیرالتوافارن فنڈنگ کیس کاقانون کے مطابق فیصلہ ہوناچاہئے،چوہدری فقیرحسین ڈوگر

اپوزیشن کے خلاف ہردن جھوٹ مقدمات اورالزام تراشی ، موجودحکمرانوں سے عوام کی جیب تراشی کااحتساب کیاجارہاہے نہ فارن فنڈنگ کیس کاحساب ،لیگی رہنما

اتوار 17 جنوری 2021 22:15

ب فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) رکن صوبائی اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ 6سال سے زیرالتوافارن فنڈنگ کیس کاقانون کے مطابق فیصلہ ہوناچاہئے۔اپوزیشن کے خلاف ہردن جھوٹ مقدمات اورالزام تراشی کی جاتی ہے جبکہ موجودحکمرانوں سے عوام کی جیب تراشی کااحتساب کیاجارہاہے نہ فارن فنڈنگ کیس کاحساب۔

عمران خان اوراُن کی جماعت اس کیس کی ملزم ہے اگراُسے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے توعمران خان جماعت اورحکومت سمیت فارغ ہوسکتے ہیں اس لئے تاخیرکی جارہی ہے۔اُن کاکہناتھاکہ حکومتی کرداراوررویوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں انون کی حکمرانی نہیں صرف سیاسی انتقام کے ایجنڈے پرکام کیاجارہاہے۔میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف،حمزہ شیہبازاورراناثنااللہ خاں کے خلاف بنائے گئے مقدمات کاجس دن قانون اوراصول کے مطابق فیصلہ ہوگاتوحکمران کچھ ثابت نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

19جنوری کواُن کے حلقہ سے مسلم لیگی کارکن اورعوام راناثنااللہ خاں کی قیادت میں الیکشن کمیشن آفس اسلام آبادکے سامنے ہونے والے احتجاج میں شامل ہوں گے۔مسلم لیگ ن اورپی ڈی ایم میں شامل جماعتیں قانون کے تحت حکومت سے نجات اورشفاف انتخابات چاہتی ہیں۔ ناتجربہ کارڈرائیونگ سیٹ پربیٹھے ہیں اس لئے وہ ملک کے لئے نقصان کاباعث بن سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ستارے گردش میں نہیںحکومت کے ستارے گردش میں ہیں اس لئے اپوزیشن پرالزام اورمقدمات سے ڈرانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔