لاہور کے نجی ہاسٹل سے طالبہ کی پھندہ لگی لاش برآمد

24 سالہ اقرا محلہ لال جہانیاں میلسی کی رہائشی تھی اورلاہور کی نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2021 11:40

لاہور کے نجی ہاسٹل سے طالبہ کی پھندہ لگی لاش برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2021ء) : لاہور کے نجی ہاسٹل سے ایک طالبہ کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں واقع نجی ہاسٹل میں طالبہ نے دوپٹے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق طالبہ کی شناخت 24 سالہ اقرا کے نام سے ہوئی ہے جو محلہ لال جہانیاں میلسی کی رہائشی تھی اورلاہور کی نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ اقرا کے والد وفات پا چکے ہیں اور وہ ٹاؤن شپ کے علاقہ میں واقع نجی ہاسٹل میں رہائش پزیر تھی، ہاسٹل کے کمرے میں اس کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کے مطابق خودکشی اور قتل سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور اکٹھے کیے جانے والے شواہد سے متعلق مزید تفتیش کے بعد ہی واقعہ کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔