پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول اور دیگر کو فائرنگ کے کیس سے بری کردیا گیا

پیر 18 جنوری 2021 19:13

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول اور دیگر کو فائرنگ کے کیس سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول اور دیگر کو فائرنگ کے کیس سے بری کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول و دیگر کو فائرنگ کے کیس سے بری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی رہنما نبیل گبول پرچیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے گھر پر فائرنگ کا الزام تھا۔بیرسٹر عطا کھوسہ نے دوران سماعت کہا کہ فریقین کی صلح ہوچکی ہے، اس لیے نبیل گبول کی بریت پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔عدالت نے نبیل گبول کی درخواست بریت منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا جبکہ شریک ملزم فیروز علی گابا کے خلاف کیس معمول کے مطابق چلے گا۔