نومنتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری آج،واشنگٹن کا ریڈزون فوجی چھاونی میں تبدیل کردیاگیا

منگل 19 جنوری 2021 12:21

نومنتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری آج،واشنگٹن کا ریڈزون فوجی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن ڈی سی کا ریڈ زون فوجی چھاونی میں تبدیل ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت میںرکاوٹیں، خاردار تاریں اور نیشنل گارڈز بڑی تعداد میں تعینات ہے جبکہ سڑکیں سنسان ہیں۔امریکا کی بعض ریاستوں میں ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر نکلے، تاہم سیکورٹی اہل کاروں کی تعداد مظاہرین سے کہیں زیادہ تھی۔جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری بدھ کو ہوگی۔