جوبائیڈن کورونا سے متعلق سفری پابندیوں پر قائم

منگل 19 جنوری 2021 14:05

جوبائیڈن کورونا سے متعلق سفری پابندیوں پر قائم
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کورونا کی وبا کے تناظر میں یورپ سے امریکہ آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جوبائیڈن کے ایک ترجمان کی ٹویٹ کے مطابق نو منتخب حکومت کورونا کے سنگین بحران کے سلسلے میں طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے یورپی مسافروں کی اپنے ہاں آمد پر پابندی قائم رکھے گی۔ اس طرح جوبائیڈن سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کو کالعدم قرار دے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے آئندہ منگل سے غیر ملکیوں کے امریکا میں داخلے پر لگی پابندی کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اُسی دن سے امریکہ پہنچنے والے تمام غیر ملکی مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کرانا بھی لازمی قرار دیا تھا۔