ناجائز تجاوزات کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے،خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2021 16:28

ناجائز تجاوزات کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے،خلاف ورزی پر کاروائی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدئیت پر میونسپل کارپوریشن جہلم کی جانب سے جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر اے سی جہلم ذوالفقار احمد ،سی ای ایم سی انعام الرحیم و دیگر ٹیم کے ہمراہ چوک اہلحدیث، شاندار چوک، سول لائنز و میں بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا یا گیا۔

(جاری ہے)


اے سی جہلم نے اپریشن کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی دکاندار کو تجاوز کرنے کی اجازت نہیں ہے ، خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی سی راؤ پروئز اختر نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام کر رہے ہیں،

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم ضلع کی چاروں تحصیلوں میں جاری ہے اس مہم کے تحت سڑ کیں اور بازار کشادہ کیے جائیں گے اور عوام کو آمدورفت کے لئے کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا ناہوگا۔