ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آ گیا
والدین 19 سالہ صارم کی اچانک موت پر غم سے نڈھال ہو گئے
مقدس فاروق اعوان منگل 19 جنوری 2021 16:41
(جاری ہے)
پاکستان میں آئے روز ٹک ٹاک کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جن میں نوجوان منفرد ویڈیو بنانے کے چکر میں اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اس دوران ہزاروں نوجوان خطرناک انداز میں ویڈیو بنا کر ایپ پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ٹک ٹاک کی وجہ سے اس سے پہلے بھی کئی واقعات سننے میں آ چکے ہیں۔ گذشتہ برس کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں سیکیورٹی گارڈ سر پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک ویڈیوبنارہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ قبل ازیں خیر پور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر نوجوان لڑکی نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی تھی۔ لڑکی نے والدین کی جانب سے روکے جانے کے بعد لڑکی نے یہ قدم اٹھایا ۔ لڑکی کے والد عزیز احمد خلجی نے اپنی ہی بیٹی کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی، ایف آئی آر میں عزیز احمد نے مؤقف اپنایا کہ اس کی بیٹی نے اس کے گھر کو آگ لگا دی ہے، بیٹی کو ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے روکا، جس پر اس نے غصے میں آ کر گھر کو آگ لگا دی ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد لڑکی کو حراست میں لے کر خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.