تمام محکموں کے متعلقہ افسران اپنی تجاوزات والی زمین کی پیمائش اور سروے رپورٹ سمیت تجاوزات کرنیوالے افراد کی نشاندہی کریں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

منگل 19 جنوری 2021 23:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) تجاوزات سے متعلق مکمل اور جامع تفصیل پیش کریں اور تجاوزات کرنے والے افراد کی بھی نشاندہی کریں۔یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے شہباز ہال میں حیدرآباد ضلع میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حیدرآباد میں محکمہ ایریگیشن، محکمہ جنگلات،کچی آبادی، اوقاف سمیت دیگر محکموں کی کئی ایکڑ سرکاری زمینوں پر ابھی تک تجاوزات قائم ہیں جوکہ مذکورہ محکموں کے افسران کی سستی کی وجہ سے ابھی تک واہ گزار نہیں کرائی گئی حالانکہ اس حوالے سے آج سے دو ماہ قبل بھی اجلاس کر کے واضع طور پر ہدایت جاری کی گئیں تھیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بئراج کالونی میں موجود شوٹنگ بال گرائونڈ میں تجاوزات اور بہینسوں کے باڑے کے قیام پر پر برہمی کا اظھار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری طور پر بئراج کالونی کے شوٹنگ بال گرائونڈ سے بہینسوں کا باڑہ اور غیر قانونی پارکنگ ایریا کو ختم کرانے کی ہدایت کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی وہ اپنی زمینوں پر تجاوزات کو واہ گزار کرانے کیلئے متعلقہ فریقین کو فوری طور پر نوٹسز جاری کریں اور تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں تاکہ سرکاری اراضی کو قانون کے مطابق واہ گزار کرایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ انتظامیہ کی جانب سے ایک دفعہ واہ گزار کرائی جانیوالی زمین کو دوبارہ تجاوزات سے بچانے کیلئے وہاں سیکیورٹی کے انتظامات متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہر محکمہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے حوالے سے کاروائی کی رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کروانے کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشینری اور دیگر مطلوبہ سامان متعلقہ محکمہ کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ایچ ایم سی، محکمہ جنگلات، ایریگیشن، اوقاف، کچی آباد اور دیگر محکموں کے افسران نیاپنی زمین پر تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد تبریز صادق مری، اے سی سٹی محمد ابراہیم ارباب اے سی قاسم آباد گدا حسین سومرو، اے سی لطیف آباد اشتیاق علی منگی اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :