پنجاب بھرمیں 776 ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق 825 زخمی ہوئے

بدھ 20 جنوری 2021 16:06

پنجاب بھرمیں 776 ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق 825 زخمی ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں776روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 489افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔336معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (59فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 324ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور33مسافر365اور149پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ186ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت190متاثرین کے ساتھ پہلے گجرانوالہ63حادثات میں 73متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد59حادثات میں64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل838متاثرین میں708مرد اور130خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں177افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 419افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ242زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں583موٹر سائیکلز،117آٹو رکشے،94موٹر کاریں،34وین06مسافربسیں،40ٹرک اور119دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔