حکومت آئندہ بجٹ کی تیاری کیلئے تمام شعبوں سے تجاویز طلب کرے ‘موبائل فون مینو فیکچررز ایسوسی ایشن

مینو فیکچرننگ گروتھ بڑھنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اس پر توجہ دی جائے ‘ ڈپٹی وائس چیئرمین سردار خان

جمعرات 21 جنوری 2021 13:36

حکومت آئندہ بجٹ کی تیاری کیلئے تمام شعبوں سے تجاویز طلب کرے ‘موبائل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان موبائل فون مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کیلئے تمام شعبوں سے تجاویز طلب کی جائیں اور اس کے بعد ایسوسی ایشنز او ر تنظیموں کے عہدیداروں کو بلا کر مشاورت بھی ہونی چاہیے ،مینو فیکچرننگ گروتھ بڑھنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اس لئے اس پر توجہ مرکوز کی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے ڈپٹی وائس چیئرمین سردار خان نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی اس طرح تیاری کرے جس سے یہ ترقی کا ٹول ثابت ہو ،حکومت معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے شعبوں کو موجودہ حالات میں ریلیف دے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے ٹیکس دہندگان کو تلاش کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ موبائل فون مینو فیکچررز ایسوسی ایشن بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے نمائندوں کی مشاورت سے تجاویز تیار کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :