پنشنرز اور بیواوں کیلئے خوشخبری، قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا

ادارہ قومی بچت نے بہبود اور پینشن سمیت اسپیشل سیونگ اور ریگولر سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع میں بھی اضافہ کر دیا

جمعرات 21 جنوری 2021 19:47

پنشنرز اور بیواوں کیلئے خوشخبری، قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2021ء)پنشنرز اور بیواوں کیلئے خوشخبری، قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا، ادارہ قومی بچت نے بہبود اور پینشن سمیت اسپیشل سیونگ اور ریگولر سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع میں بھی اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق 21 جنوری سے ہو گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 8.49 سے بڑھا کر 9.42 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.04 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 7.77 سے بڑھا کر 7.97 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگس سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کر دیا گیا ہے، اسی طرح پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر11.28 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شارٹ ٹرم سیونگس سرٹیفیکیٹس پر بھی شرح منافع بڑھا دیا گیا ہے اور 3 ماہ کی مدت کے لے شرح منافع 6.76 فیصد سے کر دیا گیا ہے جبکہ 6 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.82 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے اور 12 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.92 فیصد کر دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سیونگس اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.5 فیصد برقرار رہے گی۔