مولانا فضل الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی

نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام کے تمام سابق وزراء کیخلاف نیب تحقیقات کرے، جمیعت علمائے اسلام نظریاتی کے رہنما کا بیان

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 21 جنوری 2021 22:42

مولانا فضل الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں، مولانا عبدالقادر ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جنوری 2021ء) جے یو آئی نظریاتی کے رہنما مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کے اثاثے سامنے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیب ان کیخلاف تحقیقات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام کے تمام سابق وزراء کیخلاف نیب تحقیقات کرے ۔ پی ڈی ایم ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ۔ بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے ۔