امریکی صدر جوبائیڈن نے کوویڈ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا

ْ ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے، مزید لوگوں کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے،امریکی صدر

جمعہ 22 جنوری 2021 12:50

امریکی صدر جوبائیڈن نے کوویڈ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے کوویڈ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا، امریکا آنیوالے مسافروں کو قرنطینہ کرنا ہوگا، جوبائیڈن نے کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔نئے امریکی صدر نے مہلک وائرس سے بچنے کا منصوبہ بنا لیا، وائٹ ہائوس میں بریفنگ دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا آنے والوں کو 14روز قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

امریکا سے دوسرے ممالک جانے والوں کو بھی کورونا کی نیگٹورپورٹ دینا ہوگی۔ ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے، مزید لوگوں کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق انتظامیہ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے لوگوں کا نقصان ہوا، وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین اب تک بیشتر شہریوں کو لگ جانی چاہیے تھی۔ ہر امریکی شہری کو ماسک پہننے پر راضی کریں گے۔امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ مہلک وائرس پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے۔ اگلے ماہ کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔ پلان کو کامیاب بنانے کے لیے تمام امریکیوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔