بھارتی فوج کی ایل اوسی پر چری کوٹ سیکٹر میں فائرنگ، 18 لڑکی شدید زخمی

بھارتی فوج نے پولیس گاں پر مارٹرگولے داغے، پاک فوج کی زبردست جوابی کاروائی، بھارتی پوسٹوں کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

جمعہ 22 جنوری 2021 19:32

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر چری کوٹ سیکٹر میں فائرنگ، 18 لڑکی شدید زخمی
,راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) بھارتی فوج کا لائن آف کنٹرول پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے آج پھر پولیس گاں پر بلااشتعال فائرنگ کردی، فائرنگ سے 18 لڑکی شدید زخمی ہوگئی، پاک فوج نے تابڑتوڑ جوابی کاروائی میں بھارتی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے ایل اوسی پر پولیس گاں پر مارٹر گولے داغے، بھارتی فورسز نے خود ہتھیاروں اور توپ خانے کا بھی استعمال کیا، جن سے مارٹرگولے فائر کیے گئے، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی انسہ صدیق شدید زخمی ہوگئی،زخمی لڑکی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔