کراچی میں خاتون نے بیٹی کی عزت بچانے کیلئے شوہر کو قتل کر ڈالا

مقتول بیوی اور بیٹیوں پر تشدد کرتا، بیٹیوں کیساتھ غلط کام کرنا چاہتا تھا، گزشتہ رات بیٹی کیساتھ زبردستی کرنے پر بیوی نے گولی مار کر قتل کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2021 19:37

کراچی میں خاتون نے بیٹی کی عزت بچانے کیلئے شوہر کو قتل کر ڈالا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جنوری 2021ء) کراچی میں خاتون بیٹی کی عزت بچانے کیلئے شوہر کو قتل کر ڈالا، مقتول بیوی اور بیٹیوں پر تشدد کرتا، بیٹیوں کیساتھ غلط کام کرنا چاہتا تھا، گزشتہ رات بیٹی کیساتھ زبردستی کرنے پر بیوی نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کے معاملے میں گرفتار خاتون نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہرکو بیٹیوں کی عزت بچانےکیلئے قتل کیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ مقتول ولی محمد بیٹی کے ساتھ غلط کام کرنا چاہتا تھا، ایک بیٹی بھاگ گئی ہے اور شوہر مجھ پر تشدد کیا کرتا تھا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر گزشتہ رات بھی بیٹی سے زبردستی کرنے لگا، بیٹی کوکمرےمیں کھینچنے لگا میں نے روکا تو مجھ پر تشدد کیا، میں نے الماری سے پستول نکال کر فائر کردیا۔

(جاری ہے)

بیوی شاہین نے کہا کہ شوہر کو قتل کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد خاتون گھر سے فرار نہیں ہوئی بلکہ وہیں موجود رہی اور اسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق آلہ قتل برآمد کر لیا ہے اور خاتون کی لاپتہ بیٹی سے متعلق تفتیش کی جائے گی، وقوع سے ملنے والا اسلحہ 30بور کا ہے اور لائنس نہیں ہے، خاتون کی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ 6 جنوری کو درج ہوئی تھی۔
                                                                            

متعلقہ عنوان :