صدر جو بائیڈن کے لیے دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ جاری
صدر بائیڈن کے ساتھ سیاسی معاملات پر اتفاق رائے کیلئے کافی گنجائش موجود ہے،جرمن چانسلر ودیگرعالمی رہنمائوں کے پیغامات
ہفتہ 23 جنوری 2021 13:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر عالمی ادارہ صحت، موسمی اثرات سے متعلق پیرس معاہدے اور ترکِ وطن جیسے معاملات پر مل کر کام کر سکتے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ان چند رہنمائوں میں شامل ہیں، جن کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔تاہم ان کا کہناتھا کہ ان کے اور صدر بائیڈن کے درمیان بہت سے معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے اور ہمار ایجنڈا ایک ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹن برگ نے صدر جو بائیڈن کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ٹرانس ایٹلانٹک اتحاد میں شامل ممالک کیلئے نئے باب کا اضافہ کر رہا ہے اور وہ صدر بائیڈن کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سال صدر بائیڈن کو نیٹو سربراہ اجلاس میں خوش آمدید کہیں گے۔آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے اپنے تہنیتی پیغام میں خاص طور پر نائب صدر کاملہ ہیرس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے اور وہ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور آسٹریلیا کو موسمیاتی اثرات، توانائی، بین اقوامی سلامتی اور انڈوپیسفک علاقے میں سلامتی کے معاملات پر مل کر کام کرنا ہو گا۔جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ وہ صدر بائیڈن کے ساتھ انڈوپیسفک علاقے سے متعلق معاملات کے بارے میں قریبی طور پر تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔واشنٹگن میں روسی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ میں نئے صدر کے حلف اٹھانے سے امریکہ۔روس تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.