روس کا امریکی صدر کے آرمزکنٹرول ٹریٹی میں توسیع کیاعلان کاخیرمقدم

امریکا کی جانب سے آرمزکنٹرول ٹریٹی میں توسیع سیمتعلق واضح تفصیل درکار ہے،روسی صدارتی محل کریملن

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:06

روس کا امریکی صدر کے آرمزکنٹرول ٹریٹی میں توسیع کیاعلان کاخیرمقدم
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) روس نے امریکی صدرجوبائیڈن کیروس کے ساتھ آرمزکنٹرول ٹریٹی میں توسیع کیاعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے تفصیلات بتانے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سیآرمزکنٹرول ٹریٹی میں توسیع سیمتعلق واضح تفصیل درکار ہے۔روس کا کہنا تھا کہ آرمزکنٹرول ٹریٹی میں توسیع کی تفصیلات دیکھنا اہم ہے۔خیال رہے کہ سابق ٹرمپ انتظامیہ نے آرمز کنٹرول ٹریٹی میں مشروط توسیع مسترد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :